عمران خان ایک زخمی درندے کی طرح پھڑ پھڑا رہے ہیں: خرم دستگیر
1 min readوفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت کے پاس شواہد مکمل ہوں گے تو عمران خان کو گرفتار کریں گے۔
آج نیوز کے پروگرام ’فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نےکہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو پیش ہوکر صفائی دیں یا پھر ریاست مدینہ کا نام لینا بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس شواہد مکمل ہوں گے توعمران خان کو گرفتار کریں گے، کیونکہ جب ثبوت موجود ہوں تو کوئی شخص قانون سے ماورا نہیں۔
اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاور عباس نے کہا کہ عمران خان کو کل بڑی چالاکی کے ساتھ گرفتار کرنے کی کوشش کی، لیکن جب ہزاروں کی تعداد میں عوام بنی گالہ پہنچے تو پولیس کچھ نہیں کرسکی۔
یاور عباس کا مزید کہنا تھا کہ جب تک تحریک انصاف چیئرمین کے ساتھ عوام کی سپورٹ رہے گی، راناثنااللہ کچھ نہیں کرسکتے، رانا ثنا وہ زبان استعمال کریں جو کل برداشت کرسکیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.