پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں

Published 16 Aug, 2022 12:19pm 1 min read

پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔

پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں،41 خیمے اور 12000 کلو بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

پیرا میڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.