‘رانا ثناء اللہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑجائیں’

Published 07 Aug, 2022 12:14pm 1 min read

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فوادچوہدری کاکہنا ہے کہ ‏رانا ثناء اللہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں یہ نہ ہو لینے کے دینے پڑجائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے وزیرداخلہ راناثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏راناصاحب اپنی اوقات کےمطابق بات کیا کریں، آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ اوہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں، یہ نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑجائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بہادر آپ اتنے ہیں جب سے حکومت تبدیل ہوئی آپ فیصل آباد نہیں گئے، بہرحال احتیاط اچھی چیز ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.