پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کا مقام تبدیل کردیا

Published 04 Aug, 2022 03:03pm 1 min read

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں احتجاج کا مقام تبدیل کردیا۔

پی ٹی آئی اب نادراچوک کے بجائےایف 9 پارک میں احتجاج کرے گی۔

پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کے باہر جمع ہوں گے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، ریڈ زون سیل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام 7بجے ایف 9 پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سےخطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی، جس کے بعد ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.