کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیت لیا

Updated 04 Aug, 2022 01:20am 1 min read

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستانی ایتھلیٹ نے پہلا میڈل ملک کے نام کردیا۔

جوڈو کے ایونٹ میں مائنس 90 کلو گرام کیٹگری کے میچ میں شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقا کے ایتھلیٹ کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ باز ارشد ندیم جیولن تھرو ایونٹ کے کولیفائنگ راونڈ میں حصہ لیئے بغیر 7 اگست کو فائنل میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ آج قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہوئی ہے جب کہ مختلف کھیلوں میں کئی کھلاڑی ہونے کے باوجود پاکستان کے کسی کھلاڑی نے اس ایونٹ میں یہ پہلا میڈل جیتا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.