کامن ویلتھ گیمز: آسٹریلیا نے تمغوں کی سنچری مکمل کر لی

Published 03 Aug, 2022 03:55pm 1 min read

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا نے تمغوں کی سنچری مکمل کر لی۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی اب تک 42 طلائی، 32 چاندی اور 32 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں جبکہ ان کے کل میڈلز کی تعداد 106 ہے۔

میڈلز ٹیبل پر انگلینڈ کا 86 میڈلز کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جس میں انگلش کھلاڑی اب تک 31 گولڈ، 34 چاندی اور 21 کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ 26 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، کیویز اب تک 13 گولڈ، 7 چاندی اور 6 کانسی کے تمغے اپنے نام کرسکے۔

میڈلزجیتنے کی دوڑ میں کینیڈا 46 میڈلز کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقا 16میڈلز کے ساتھ پانچویں اور بھارت 14 میڈلز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں ابھی تک ایک بھی میڈل اپنے نام نہیں کرسکا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.