مارگلہ کے پہاڑوں میں آگ لگا کر شوٹنگ کرنے والی ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت منظور

Published 08 Jun, 2022 11:53am 1 min read

اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے مارگلہ کے پہاڑوں میں آگ لگا کرشوٹنگ کرنے والی ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت سے ضمانت ملنے پرنوشین نے فتح کا نشان بنا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ٹک ٹاکرنوشین عرف ڈولی کی ضمانت کی درخوست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسارکیاکہ کوئی شواہد موجود ہیں کہ آگ ڈولی نے لگائی ؟َ آگ لگانے سے درختوں کا کتنی مالیت کا نقصان ہوا؟ ۔

پولیس نے بتایاکہ نقصان کا تخمینہ لگانا ہے ، جس کے بعد عدالت نے ٹک ٹاکر نوشین عرف ڈولی کی ضمانت منظورکرلی ۔

یاد رہے کہ مارگلہ ہلزپرآگ کے سامنے ٹک ٹاک بنانے پر ڈولی کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.