وزیراعظم شہبازشریف کی دنیا بھرکے مسلمانوں کوعید کی مبارک باد

Published 02 May, 2022 01:46pm 1 min read

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے ماہ رمضان کے اختتام پر دنیا بھرکے مسلمانوں کوعید کی مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ اختتام کے قریب ہے، میں اپنے ساتھی مسلم رہنماؤں کو بھی عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.