ملک میں 24 گھنٹوں میں 189 کورونا وائرس کیسز، 4 اموات ہوئیں

Published 26 Mar, 2022 10:21am 1 min read

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 4 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مثبت کیسز کی تعداد 1,523,590 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 189 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ہفتہ کو ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 30,340 تک پہنچ گئی۔

دریں اثنا اموات کے لحاظ سے پنجاب بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 13551، سندھ میں 8094، خیبرپختونخوا میں 6312، اسلام آباد میں 1022، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.