رمیش کمار نے شہباز گِل کو لیگل نوٹس بھیج دیا
1 min readاسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغیات ڈاکٹر شہباز گِل کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمیش کمار نے اپنے وکیل وساطت میں لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں شہباز گلِ کو 15 روز میں معافی مانگنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
نوٹس متن میں لکھا ہے کہ شہباز گِل نے نجی ٹی وی شو میں نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے رمیش کمار پر پنجاب میں ادویات کی فروخت سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
نوٹس میں لکھا گیا شہباز گل کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہے اور اگر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.