ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
1 min readاسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
این سی او سی کے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق ویکسن شدہ افرادکیلئے ہرقسم کی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گا جبکہ لازمی ویکسن کی شرط برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ افراد ہی شادی تقریبات پر ڈائن ان کر سکیں گے جبکہ ماسک پہننے کا عمل جاری رہے گا۔
این سی او سی کے مطابق مساجد اور عبادت گاہوں میں پری کوڈ ایس او پیز پرعمل درآمد کرنا ہو گا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.