فخر زمان پی ایس ایل7 میں سینچری بنانے والے پہلےبلے باز بن گئے

Published 31 Jan, 2022 09:26am 1 min read

کراچی :لاہور قلندرز کے فخر زمان پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

فخر زمان نے یہ کارنامہ کراچی کنگز کیخلاف سرانجام دیا،انہوں نے اپنی شاندار سینچری 56 گیندوں پر مکمل کی جس میں 12چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

فخر زمان 60 گینوں پر 106 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی شاندار سینچری کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دی، لاہور قلندرز کی پی ایس ایل سیون میں یہ پہلی فتح ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.