حکومت پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
1 min readلاہور: حکومت پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں (ماہی گیروں) کو رہا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو بھارت کے حوالے کردیا ہے۔
ماہی گیروں کو 24 جنوری کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیجا گیا۔
ان قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیا ہے۔
جبکہ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا معاملہ انسانی نوعیت کا ہے اور پاکستان توقع کرتا ہے کہ بھارتی حکومت اسی جذبے کے ساتھ اس کا جواب دے گی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.