پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثار نمایاں ہیں، وفاقی وزیر اسد عمر

Updated 02 Jan, 2022 01:27pm 1 min read

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی نئی لہر کے آثارنمایاں ہیں ، کورونا کی نئی لہر کی آمد کی توقع چند ہفتوں سے تھی تاہم اب اثار نمایاں ہیں ، وباء کا زیادہ پھیلاؤ کراچی میں ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آثارنمایاں ہیں ،نئی لہرگزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی تاہم اب اومی کرون کے واضع ثبوت سامنےآ رہے ہیں ،جینوم سیکوئنزنگ بتارہی ہے کہ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھاکہ خاص طور پر کراچی میں اومی کرون کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ،یادرکھیں ماسک کورونا سے محفوظ رہنے کا بہتری طریقہ ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.