پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے، شیخ رشید

Published 16 Dec, 2021 11:57am 1 min read

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اورمشرقی پاکستان کی برسی پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ہماری تاریخ کے ناقابل فراموش واقعات ہیں، ان واقعات کے شہیدوں نے پاکستانی قوم کو ملک دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک نیا جذبہ دیا، آج کے دن پوری قوم اپنے ان شہداء کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرسنجیدگی سے عملدرآمد ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر نہ ہوں، پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد رکھنے والے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.