کراچی: کتا مار مہم کے لیے بنائے گئے لڈو کھانے سے 1 بچہ ہلاک
1 min readکراچی کے علاقےکورنگی مںے کتا مار مہم کے لئے بنائے جانے والے زہریے لڈوکھانے سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا،جب کہ ایک خاتون سمیت چار افراد کی حالت غیرد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں زہریے لڈو کھانے سے 2سالہ بچہ مون وقاص جان کی بازی ہار گیا اور 1 خاتون سمیت 4افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ہلاک ہونے والے مون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچوں نے موٹر سائیکل میں رکھے ہوئے لڈوکھائے تھے جس میں کتے مارنے والی دوا ملی ہوئی تھی۔
متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے مطابق بلدیاتی ملازم کی غفلت کے باعث واقعہ پشی آیا جب کہ متاثر ہونے والے افراد کی حالت اب بہتر ہے ۔
ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان کےمطابق غفلت برتنے والے بلدیاتی ملازم کو تلاش کی جاری ہے جب کہ متاثرہ خاندان نے تاحال مقدمے کے اندراج کا نہیں کہا۔
افسوس ناک واقعے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے نوٹس لتے ہوئے کاروائی کا حکم دے دیا جب کہ پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتشی شروع کردی گئی ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.