مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، بجلی مہنگی ہونے کا امکان

Published 19 Oct, 2021 12:17pm 1 min read

مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لیے بری خبروں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں تازہ اضافہ یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں پانی سے 36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی، مقامی گیس سے 8 اعشاریہ 9 فیصد جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ 9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.