این سی او سی کی کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وارننگ جاری

Published 21 Sep, 2021 02:32pm 1 min read

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے انسداد کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو وارننگ جاری کردی اور انتباہ کیا کہ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کیلئے روز مرہ سہولیات کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انتباہ ! پہلی اکتوبرسے ایسے تمام افراد پہ، جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہو گی ، روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔

ٹویٹ میں این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں اور زندگی رواں رکھیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.