کابل ایئرپورٹ بند، پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن معطل کردیا

Published 16 Aug, 2021 01:53pm 1 min read

کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی صورتحال خراب ہونے اور افرا تفری کے بعد ایئرپورٹ کو بند کردیاگیا، جس کے بعد پی آئی اے نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔

کابل ایئر پورٹ پرتمام کمرشل اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، بیرون ملک جانے والوں کا جمِ غیر موجود ہے جبکہ افغانستان سے نکلنے والے خواہش مند افغان امریکی فوجی طیاروں میں چڑھ دوڑے۔

ترجمان پی آئی اے کا بیان

دوسری جانب کابل ایئرپورٹ پرسیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے بھی کابل آپریشن کو معطل کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ائیرپورٹ پرسیکیورٹی اور اسٹاف موجود نہیں ہے اور لوگوں کا ہجوم رن وے پر ہے۔

پی آئی اے نے وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا جو مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کابل ائیرپورٹ پر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی رہیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.