پی آئی اے کا کابل کیلئے مزید پروازیں چلانےکا فیصلہ
1 min readلاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آپریشن میں مزید اضافےکا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے حکام نے آج 16اگست کو افغانستان کے شہر کابل کے درمیان 3 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ان تین پروازوں کے ذریعے 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے نکالا کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی مانگ لی ہے اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کئی ملکوں کے سفارت خانوں، بین الاقوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کیلئے ان سے رابطے میں ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کا کابل میں عملہ فعال اور قومی جذبے سے سرشار اپنا کام سرانجام دے رہا ہے،پی آئی اے کا مقامی عملہ پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہا ہے جبکہ تمام پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں تاکہ انہیں آنے کئےنی کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.