آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری
1 min readآزاد کشمیر کے پینتالیس میں سے بیالیس حلقوں کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں۔ جن کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہوچکی ہے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے چوبیس حلقوں میں کامیابی سمیٹ لی ہے۔ پیپلزپارٹی دس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ مسلم لیگ ن نے چھ نشستیں حاصل کی ہیں۔ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک ایک حلقے سے کامیابی سمیٹی ہے۔
تحریک انصاف کی واضح برتری پر کارکنان کی جانب سے جشن بھی منایا جارہا ہے۔
دوسری جانب ایل اے سولہ باغ کے نتائج روک لئے گئے ۔۔ دو پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے میں پول شدہ بیلٹ پیپرز ضائع کردیے گئے تھے۔ دو پولنگ اسٹیشن پرپولنگ شروع ہی نہیں ہوسکی۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر کا کہنا ہے کہ 4 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ ہوگا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.