'فلسطین کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے'

Updated 19 May, 2021 10:22pm 1 min read

پاکستان علماء کونسل کےسربراہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہرمحموداشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں قیام امن کےلئے سعودی عرب، مصر اور دیگر اسلامی عرب ممالک کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستان میں مصرکے سفیر ڈاکٹر طارق داہروغ اور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر سعودی عرب اور مصر کا موقف درست سمت میں ایک قدم ہے۔

انہوں نےکہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے۔پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق داہروغ سے بھی فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا.

ریڈیو پاکستان

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.