'کوئی شک نہیں پی ٹی آئی کو اپنا گھر درست کرنیکی ضرورت'

Published 30 Apr, 2021 11:42pm 1 min read

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی کو بھی اپنا گھر درست کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو ٹارگٹ کرکے ہرایا گیا جبکہ ڈسکہ میں پنجاب حکومت نے آزاد ماحول فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 40 ہزار ووٹوں کی گنتی کرتے کرتے صبح ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے الیکشن ریفارمز میں اگر ساتھ نہ دیا تو آئندہ بھی ایسے کئی الیکشن دیکھنا پڑیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.