پاکستان: کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 58 افراد جاں بحق
1 min readملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار مزید تیز ہوگئے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس میں مبتلا اٹھاون افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ مزید چار ہزار پانچ سو چوراسی افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مہلک وائرس سے پندرہ ہزار پانچ سو ایک افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک میں اب تک سات لاکھ پچیس ہزار چھ سو دو افراد وائرس کا شکار ہوئے۔
این س او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 44 ہزار 514 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.29 فیصد رہی۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.