این سی او سی کا جائزہ اجلاس کل ہوگا، اہم فیصلے متوقع

Published 21 Mar, 2021 08:06pm 1 min read

ملک بھرمیں کورونا وائرس کی انتہائی مخدوش صورتحال پراین سی اوسی کا جائزہ اجلاس کل ہوگا۔تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع سمیت اہم فیصلےمتوقع ہیں۔حتمی اعلان وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

کوروناوائرس کی انتہائی مخدوش صورتحال اورمثبت کیسزکی شرح میں اضافہ کےباعث این سی اوسی کااجلاس کل ہوگاجس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔این سی او سی اجلاس میں ملکی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال پرغورکیا جائے گا۔

کورونا حکمت عملی کے تحت مزید پابندیوں اور تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع سے متعلق غورکیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد حتمی اعلان وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.