وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی پیر صدراالدین راشدی سے ملاقات
1 min readسینیٹ انتخابات میں جی ڈی اے امیدوار صدر الدین راشدی کی ناکامی پر ناراضگی دور کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرگرم ہوگئے۔
کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
جام کمال نے سینٹ انتخابات میں صدر الدین شاہ راشدی کی شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ انتخابات میں لوگوں نے شارٹ کٹ کے چکر میں ووٹ فروخت کیے۔
اس موقع پر پیر پگارا نے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کیلئے وفاقی اتحادی جماعتوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.