آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Published 21 Jan, 2021 09:48pm 1 min read

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔نیشنل سیکیورٹی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کی تعریف، آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پرآرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔

آرمی چیف کو علاقائی اورقومی سیکیورٹی کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.