آرمی چیف کا سیالکوٹ چھاؤنی کا دورہ

Published 21 Jan, 2021 12:29am 1 min read

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےسیالکوٹ چھاؤنی کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق سپہ سالار نے چھاؤنی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی آرمی چیف نے مادروطن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو سراہا۔

آرمی چیف کے سیالکوٹ پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر نے استقبال کیا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.