عوام کیلئے سستی رہائش ترجیح

Published 12 Jan, 2021 10:42pm 1 min read

وزیرِاعظم نے کہا کہ عوام کیلئے ذاتی اورسستی رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ جاری منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیرِاعظم سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیرچیمہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیرِاعظم کوہاؤسنگ منسٹری کے تحت جاری متفرق منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا ۔

وزیرِاعظم کے تفویض کردہ اہداف کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین کیلئے جاری منصوبوں پرپیشرفت کووزیرِاعظم نے سراہا ۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ عوام کیلئے ذاتی اورسستی رہائش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ جاری منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.