'بلاول اور مریم شہداء کی لاشوں پرسیاست کررہے ہیں'

Published 07 Jan, 2021 08:11pm 1 min read

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی تنقید پر ردعمل دیا اور کہا شہدا کی لاشوں پر بلاول اور مریم سیاست کررہے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلاول اور مریم، آستین میں چھپے سانپوں کو دیکھیں، جنہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو پروان چڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان لاشوں پر سیاست کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.