'اپنے پیاروں کا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں '

Published 06 Jan, 2021 06:49pm 1 min read

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پوری قوم آپکے غم میں شریک ہے لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپکو جوابدہ نہیں۔

مریم نوازنے ٹوئٹ میں کہاکہ میری دکھی ماؤں، بہنو! اپنے پیاروں کا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں۔پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہالیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں۔وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.