ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کا کیس: پی ٹی آئی کو 4 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد
1 min readالیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کے کیس میں نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 4 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈزضبط کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہ ہوئے۔ معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
پی ٹی آئی نے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اور جواب کے لیے وقت مانگا تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکے تھے۔
معاون وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں، جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔
پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر 4 ہفتے کا وقت مانگا جس پرچیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔
جس کے جواب میں معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم 2 ہفتے کا وقت تو دیں جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.