آج کا گوگل ڈوڈل پاکستان کے نام

Published 14 Aug, 2022 10:07am 1 min read

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ‘گوکل’ کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر تبدیل ہوگیا۔

گوگل کی جانب سے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پرفریئرہال کے ڈوڈل کی تصویرمیں تبدیل ہوا ہے۔

ہرخاص موقع پرتبدیل ہونے والے ڈوڈل نے آج پاکستان کے یوم آزادی پربھی شاندارطرح سے قومی دن کی خوشی میں اضافہ کیا ہے۔

  فریئرہال، تصویرگوگل، علی اوبیر
فریئرہال، تصویرگوگل، علی اوبیر

یوم آزادی کی مناسبت سے آج کے آرٹ ورک میں کراچی کا ‘فریئر ہال’ نمایاں ہے، جسے 1865 میں ٹاؤن ہال کے طور پر کام کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

اب یہ تاریخی عمارت مشہورسیاحتی مقام بن چکی ہے، جس میں ایک لائبریری موجود ہیں۔

 فریئرہال، کراچی میں صادقین آرٹ گیلری کی چھت کا ایک منظر، تصویرگوگل
فریئرہال، کراچی میں صادقین آرٹ گیلری کی چھت کا ایک منظر، تصویرگوگل

اس کےعلاوہ اس ہال میں مشہور پاکستانی فن کارصادقین نے اپنے فن سے چھتوں کوسجایا تھا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.