پنجاب حکومت کا شریف خاندان سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ

Published 07 Aug, 2022 08:48am 1 min read

لاہور: پنجاب حکومت نے شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ کرلیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ذاتی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی جائے گی، پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.