پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا

Published 04 Aug, 2022 03:37pm 1 min read

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا۔

ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے دائر ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے ۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.