ملک بھرمیں تمام نجی اسکولزکھل گئے

Updated 01 Aug, 2022 11:18am 1 min read

بچوں کی موج مستیوں کا وقت ختم ہوگیا، ملک بھر میں تمام نجی اسکولزآج سے کھل گئے ہیں۔

آج نیوزکے مطابق سندھ، پنجاب اوراسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

نصابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا لیکن شہرقائد میں ہلکی بارش کے باعث اسکولوں میں حاضری کم رہی۔

تاہم بارش کی وجہ سے متعدد اسکولوں میں اساتذہ غیرخاصر رہے، تو کہیں والدین نے بچوں کو اسکول نہیں بھیجا۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.