پاکستانی عوام شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
1 min readوزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
اے پی پی مطابق وزیراعظم نے آپریشن کے دوران شہادت قبول کرنے والے حوالدار ہدایت اللہ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اس کے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے نائیک میر محمد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
اس سے قبل آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ کیچ سے پنجگور کی جانب موٹر سائیکلوں پر دہشت گرد گروپ کی نقل و حرکت کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ “سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا، جس کے بعد دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.