بلوچستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں، 5 ہزار مکانات متاثر

Published 27 Jul, 2022 03:07pm 1 min read

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بارش اورسیلاب سے 5 ہزارمکانات کو نقصان پہنچا، بارش اورسیلاب سےسڑکوں اورپلوں کونقصان پہنچا، بارش اورسیلاب سےبڑے ڈیمزمحفوظ رہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے کے چھوٹے ڈیموں کو نقصان پہنچا ہے، صوبےکےایک ہزارچھوٹےڈیموں کونقصان ہوا، امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ وزیراعلی خودکررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ ڈیمز کی مرمت کا کام جاری ہے، کچھ علاقوں کےزمینی رابطےبھی منقطع ہوئےہیں، کیچ، تربت، لسبیلہ، جھل مگسی زیادہ متاثر ہیں۔ متاثرین کوصوبےاوروفاق کی جانب سے معاوضہ دیا جائےگا۔

فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نےطویل مدتی منصوبہ بندی نہیں کی، صوبےمیں تجاوزات کاخاتمہ کیا جا رہا ہے، صوبائی حکومت عوام کوتنہانہیں چھوڑےگی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.