کراچی سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گمشدہ ہیں، شرجیل انعام میمن

Published 20 Jul, 2022 05:23pm 1 min read

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے گمشدہ ہیں، عوام جانتے ہیں 2018 کے بعد پی ٹی آئی کے نمائندے نظرنہیں آئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 95 فیصد ایم این ایزاورایم پی ایزنے حلقوں میں مڑکرنہیں دیکھا، پی ٹی آئی مافیا بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے لئے بال ٹھاکرے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کی شیوسینا بنتی جارہی ہے،عمران خان آج بھی قانون سے بالاترہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوئی جرات نہیں کرسکتا کہ عمران خان کو گرفتار کرے، نفرت کی سیاست عمران خان کا وطیرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب کے نمبرون ڈاکو کو وزیراعلی بنارہے ہیں، عمران خان کو چاہئے کہ پرویزالٰہی سے معافی مانگیں۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.