آغا سراج درانی کی عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری

Published 20 Jul, 2022 08:59am 1 min read

کراچی: قائم مقام گورنر سندھ آغاسراج درانی نے صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری دی اور قبر پر چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔

اس موقع پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء آغاسراج درانی نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، یہاں بڑے بڑے بزرگ ہیں، مزارات پر جاکر ملک اور صوبے کی ترقی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ کچھ لوگ الیکشن کا ماحول خراب کرتےہیں، ہماری کوشش ہے کہ ایسے لوگوں کو دور رکھیں۔

قائم مقام گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں کسی کو لسانی تقسیم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.