رانا ثناءاللہ جیسے لوگ غلط کام کرتے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
1 min readلاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ جیسے لوگ غلط کام کرتے ہیں، ایسے بندے کو وزیر داخلہ بنایا گیا جو ان کے قابو میں نہیں آ رہا ہے۔
لاہور میں سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہئے، ن لیگ پنجاب میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔
محمود الرشید نے کہا کہ یہ لوگ ناکامی کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ہمارے تمام ارکان اسمبلی کل تک لاہورپہنچ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے، 22 جولائی کو کچھ ہوا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.