اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز منسوخ، مسافروں کا شدید احتجاج

Updated 19 Jul, 2022 10:18am 1 min read

اسلام آباد سے لندن جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور پی آئی اے کاؤنٹر کا گھیراؤ کرلیا۔

پی آئی اے کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں کا پارہ ہائی ہوگیا، پرواز پی کے 9785 کو 15گھنٹوں سے زیادہ تاخیر کے بعد منسوخ کیا گیا

مسافروں کے احتجاج کے باعث ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو موقع پرطلب کرلیا گیا۔

مسافروں کا مؤقف ہے کہ ہمیں طویل انتظار کے بعد کہا جارہا ہے کل روانگی سے متعلق اطلاع دی جائے گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.