حکومت کا ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ
1 min readاسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ٹرین کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی کلاسز میں بھی 10 فیصد رعایت کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کیلئے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.