پمز اسپتال بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مریض کی ہلاکت پر معطل شدہ عملے کو بحال کردیا

Published 14 Jul, 2022 05:06pm 1 min read

پمز اسپتال اسلام آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وزیر صحت کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے مریض کی ہلاکت پر معطل کئے جانے والے عملے کو بحال کردیا۔

چند روز قبل اسپتال کے گائنی وارڈ میں ایکسپائر انستھیزیا کے باعث مریض کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے 8 جولائی کو ڈاکٹر ذوفیشاں جبین، ڈاکٹر نسیم اختر اور فارمسٹ راحیلہ غفار کو معطل کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد اسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے معطل شدہ عملے کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.