ٹینس ٹیلنٹ کی تلاش لیکن ’اس بار بھی کوئٹہ نظرانداز ہوگیا‘

Published 13 Jul, 2022 11:12pm 1 min read

پاکستانی ٹیس سٹار اعصام الحق نے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر اس کھیل کے مداحوں میں خوشی کی لہر تو دوڑی ہے لیکن کہیں کچھ اعتراضات بھی پائے جا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ "ایس ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ" کے لیے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

اعصام الحق کے اس اعلان کی ویڈیو پر ایک ٹوئٹر صارف نے اس اعتراض کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کہ اس میں بھی ’کوئٹہ کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے‘۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ وہ منتخب کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کریں گے، جن میں چار لڑکیاں اور 12 لڑکے شامل ہوں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.