ماورہ حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں

Updated 13 Jul, 2022 07:49pm 1 min read

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نے مقبول فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا کورونا مثبت آگیا ہے۔

ماورہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کورونا مثبت واحد پازیٹیویٹی ہے، جس پر میں خوش نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر میں رہنے، آرام کرنے، صحت یاب ہونے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا ہے۔

اداکارہ نے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انشاء اللہ میں جلد صحتیاب ہوکر کام پر واپس آؤں گی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.