کراچی بارش: وزیراعظم کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

Updated 12 Jul, 2022 09:20am 1 min read

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے شہرِ قائد کی حالیہ بارش میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے دس لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کردیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں کراچی کی صورتحال اور بارش کے باعث اس میں ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

جس پر شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ برسات کے باعث جن کا نقصان ہوا ہے اس کا بھی ازالہ ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات موسلادھار بارش کے باعث شہر بھر کی سڑکیں و گلیاں تیلاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں جب کہ گرج جمک کے ساتھ بارش میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.