ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کب اور کس ملک میں کھیلا جائے گا؟

Published 07 Jul, 2022 12:43pm 1 min read

کولمبو: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد سری لنکا میں ہی ہوگا، سری لنکا کرکٹ کو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے گرین سگنل مل گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹی 20 فارمیٹ کے تحت کھیلے جانے والے ایونٹ کے میچز 27 اگست سے 11 ستمبرتک کولمبو اور کینڈی میں ہوں گے ۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 28 اگست کو ہوگا، پاکستان، بھارت، سری لنکا ، بنگلا دیش اور افغانستان مین راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ یواےای، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.