معصوم بیٹے پر بہیمانہ تشدد، پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا
1 min readکراچی کے علاقے اورنگی پاکستان بازار میں باپ کی جانب سے 8 سالہ معصوم بیٹے پر بہیمانہ تشدد کرنے کے معاملے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی اورنگی کی ٹیم نے بیٹے پر تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ملزم اسماعیل گرفتاری کے خوف سے ایک جگہ چھپا ہوا تھا، خصوصی ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا۔
جس کے بعد ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.















Comments are closed on this story.