رنویر سنگھ اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کی مادری زبان بچوں کے لیے سیکھنا چاہتی ہیں

Published 05 Jul, 2022 05:46pm 1 min read

بالی ووڈ کے سٹار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ہونے والے اپنے بچوں کے لیے اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کی مادری زبان کونکانی سیکھیں گے۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اس کی وجہ بتائی اور کہا کہ وہ یہ زبان اس لیے سیکھنا چاہتے ہیں کہ کل کو اگر ان کے بچے ہوئے تو وہ نہیں چاہتے کہ دیپیکا ان سے رنویر کے بارے میں بات کریں لیکن انہیں سمجھ ہی نہیں آئے کہ ان سے متعلق کیا کہا جارہا ہے۔

اس پر دیپیکا کا کہنا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں رنویر کے اس فیصلے پر بہت خوشی ہوئی تھی لیکن اس وقت تک انہیں اپنے شوہر کے کونکانی زبان سیکھنے کے مقصد کا علم نہیں تھا۔

بریٹینیکا نامی انسائکلوپیڈیا کے مطابق کونکانی انڈو آرین زبان ہے جس کے بولنے والوں کی تعداد تقریباً 25 لاکھ ہے۔

یہ زبان زیادہ تر انڈیا کے وسطی مغربی ساحل ک علاقوں میں بولی جاتی ہے اور یہ ریاست گوا کی سرکاری زبان ہے۔

اس زبان کا تعلق جنوب مغربی ریاست کرناٹک سے بھی ہے اور یہ زیاست مہاراشٹر کے مغربی ساحل کے قریب واقع علاقوں میں بھی بولی جاتی ہے۔

کونکانی بولنے والے مراٹھی زبان بولنے والے کے قریب رہتے ہیں اس لیے دونوں زبانوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ تاہم کونکانی زبان مراٹھی سے پہلے دریافت کی گئی تھی۔

For the latest news, follow us on Twitter @Aaj_Urdu. We are also on Facebook, Instagram and YouTube.